مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس مسلمانوں کی شبیہ خراب کرنے کیلئے ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے۔
اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈ کواٹر شہر کے ضلع پنچایت آڈیٹوریم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ خیر سگالی کے
ماحول کو درہم برہم کرنے کی نیت سے بھارت ماتا کی جے ،لو جہاد اور وندے ماترم جیسے غیر ضروری ایشو کو اٹھا کراکثریت اور اقلیت کے درمیان نفرت کے جذبات پیدا کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بے گناہوں کو دہشت گرد بتا کر جیل بھیجا جا رہا ہے جب کہ ان کی رہائی کیلئے ریاستی حکومت سے اپیل کی گئی ہے